Posts

کرسمس ٹری… تاریخ کے آئینہ میں

Image
مہمان سامنے پڑی رنگین چھڑیاں بڑی دل چسپی سے دیکھ رہا تھا۔ اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا، انہیں دستر خوان پرکیوں سجایا گیا ہے؟ جب کھانا کھا لیا گیا ، برتن سمیٹ لیے گئے اور تھوڑی دیر بعدیہ چھڑیاں بھی اٹھائی جانے لگیں تو اس نے پوچھ ہی لیا : ’’ان چھڑیوں کا کیا مصرف ہے؟‘‘ میزبان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’’یہ چھڑیاں ہماری ثقافت اور روایات کا حصہ ہیں۔ جب بھی کوئی معزز مہمان آتا ہے تو ہم اس کے اعزاز میں کھانے کے ساتھ یہ چھڑیاں بھی رکھتے ہیں۔‘‘ ’’لیکن انہیں دسترخوان پر رکھنے کی کوئی لاجک تو ہوگی؟‘‘ مہمان نے پوچھا ۔ ’’ہاں اس کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوگا لیکن ہمیں معلوم نہیں ہے۔‘‘ میزبان نے جواب دیا۔ مہمان تجسس میں پڑ گیا۔ تھوڑی دیر بعد ایک ضعیف العمر شخص مجلس میں آیا تو مہمان نے اس کے سامنے بھی یہی سوال رکھا۔ ضعیف شخص بھی سوال سن کر مسکرانے لگا۔ پھر بتایا کہ ’’یہ چھڑیاں ایک سادہ سے عمل کی جدید ترین صورت ہیں۔ دراصل ہمارے اکابرین کی خدمت میں جب کوئی مہمان آتا تو اس کے سامنے سرکنڈا رکھا جاتا تھا۔ تاکہ جب وہ کھانا کھا کر فارغ ہو تو اس سرکنڈے سے اپنی مرضی کا تنکا توڑ کر دانتوں کا خلال کر سکے۔ رفتہ رفت...

عشق والے بازی لے گئے

Image
عاصیوں تھام لو دامن ِ مصطفےٰ پھر پڑھو رب کی رحمت پہ لاکھوں سلام محبت رسول ﷺ کامل ایمان کی شرط ِاول ہے ۔ اپنی ہر چیز سے ماں ،باپ ،بہین، بھائی، بیوی بچے حتیٰ کہ اپنی جان و مال سے بھی بڑھ کر ’’ سردار الانبیاء حضرت محمد ﷺ سے محبت کی جائے۔ محبت کے بڑھ جانے کو ’’ عشق ‘‘ کہتے ہیں، کتنے خوش نصیب وہ لوگ ہیں جن کو غفور و کریم آقا ﷺ کا سے عشق ہوتا ہے۔ ماہ مقدس ربیع الاول کے آتے ہی عاشقانِ رسول ﷺ کے چہرے اور دل کھِل اُٹھتے ہیں ۔ پاکستان کے غیرت مند غیور عاشقان رسالت ﷺ کو اس سال 2017 میں میلاد شریف کی سعادت دوبار نصیب ہوئی ، اور اﷲ اﷲ اس ماہ مبارک ربیع الاول میں پھر دو خوشیاں نصیب ہوئی، پہلی خوشی ’’ میلاد مصطفی ﷺ نصیب ہوا۔ دوسری خوشی اﷲ پاک نے’’ عاشقان رسول ‘‘ کو مولانا خادم حسین رضوی اور ان کے رفقاء کے زریئے دی ہے۔ تحریک لبیک یا رسول اﷲ سیاسی تنظیم ہے مگر ’’ دھرنا برائے ختم نبوت خالصتاً غیر سیاسی فعل تھا۔ کوئی بھی مسلم کامل ایمان والا نہیں ہو سکتا جب تک ’’ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے باپ، اس کے بیٹے، اور دوسرے تمام...

شب قدر کو مخفی رکھنے کی حکمتیں

Image
اللہ تعالیٰ نے بہت سی چیزوں کو اپنی حکمتوں سے مخفی رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ کس عبادت سے راضی ہوتا ہے اس کو مخفی رکھا تاکہ بندہ تمام عبادات میں کوشش کرے۔ کس گناہ سے ناراض ہوتا ہے اس کو مخفی رکھا تاکہ بندہ ہر گناہ سے بعض رہے۔ ولی کی کوئی علامات مقرر نہیں کی اور اسے لوگوں کے درمیان مخفی رکھا تاکہ لوگ ولی کے شائبہ میں ہر انسان کی تعظیم کریں۔ قبولیت توبہ کو مخفی رکھا تاکہ بندے مسلسل توبہ کرتے رہیں۔ موت اور قیامت کے وقت کو مخفی رکھا تاکہ بندے ہر ساعت میں گناہوں سے باز رہیں اور نیکی کی جدوجہد میں مصروف رہیں۔ اسی طرح لیلتہ القدر کو مخفی رکھنے کی حکمت یہ ہے کہ لوگ رمضان کی ہر رات کو لیلتہ القدر سمجھ کر اس کی تعظیم کریں اور اس کی ہر رات میں جاگ جاگ کر عبادت کریں۔ امام رازی تحریر فرماتے ہیں: اگر اللہ تعالیٰ اس رات کو معین کر کے بتا دیتا تو نیک لوگ تو اس رات میں جاگ کر عبادت کر کے ہزار ماہ کی عبادتوں کا اجر حاصل کر لیتے اور عادی گناہ گار اگر شامت نفس اور اپنی عادت سے مجبور ہو کر اس رات بھی کوئی گناہ کر لیتا تو وہ ہزار ماہ کے گناہوں کی سزا کا مستحق ہو تا اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس رات کو مخفی رکھا تاک...

مسلمانوں ...کیا تم اب بھی نہیں اٹھو گے ؟

Image
سرزمین انبیاء بيت المقدس ، مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا حرم پاک جس کی طرف رخ کرکے ہمارے پیارے نبی صلي الله عليه وسلم نے 14.5 سال نماز پڑھی اور جہاں امام الانبیاء نبی آخر الزمان صلّي الله عليه وسلم نے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کی امامت ف جس سر زمین پاک پر سرکار دو عالم صلي ال وسلم نے سجدہ مبارک فرمایا اور حضور سرکار کائنات صلي الله عليه وسلم اللہتعالیٰ سے شرف ملاقات کےلئے میراج پر تشریف لے گئے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے ایمان کا حصّہ ہے اور جو سرزمین ھزاروں سال سے مسلمانوں اور عربوں کی سرزمین ہے وہاں امریکا نے طاقت کے ذريعے بالجبر یہودیوں کی ناجائز "اسرائیلى" ریاست قائم کردی لیکن دنیا بھر کے مسلمانوں اور باضمیر انسانوں نے اس ناپاک وجود کو کسی صورت قبول نہیں کیا . امریکیوں نے اپنی طاقت کے نشے میں چور ہوکر بیت المقدس کو اسرائیلى درالحکومت کا درجہ دیتے ہوۓ امریکی سفارتخانہ منتقل کرنے کا شیطانی علان تو کردیا لیکن امریکا کو اس بات کا علم نہیں ہے کے دین اسلام در حقیقت تو پیار اور محبت والا دین ہے لیکن اگر بات آجاۓ اسکے دفع کرنے کی تو مسلمانوں سے زیادہ ٹھوس لشکر کس...

شفا دوا میں یا دعا میں

Image
ہوس زر انسانی فطرت ہے اور اس فطرت نے انسانی رشتوں کے تقدس کو ختم کر کے رکھ دیا ہے ۔ زر کے عفریت نے آج کے انسان کو نگل لیا ہے۔ پیدل، سائیکل پر سوار ہونے کی کوشش میں ہے ، سائیکل سوار سکوٹر لینے کے جتن کر رہا ہے ، سکوٹر والا کار کے خواب دیکھتا ہے اور کار والا ہوائی قلعوں کی تعمیر میں لگا رہتا ہے۔ جب سے خلیج کی ریاستوں سے دولت کے انبار آئے ہیں، دوبئی چلو کا نعرہ ہر کسی کی زبان پر ہے۔ لکھ پتیوں کی تعداد لاکھوں ہوئی ہے تو دوسرے لا کھوں بھی لکھ پتی بننے کے شوق میں ان ریاستوں کی طر ف بھاگنے لگے ہیں ۔ کوئی گھر کا اثاثہ بیچ رہا ہے، کو ئی بہو بیٹیوں کے زیورات کے سہارے دوبئی کا ویزا حاصل کرنے کے چکر میں ہے اور کوئی باپ دادا کی جائیداد کو داؤ پر لگا رہا ہے ۔ جو لوگ ویزا حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں وہ نا جائز طریقے سے ملک سے بھاگنے کی کو شش میں لگ جا تے ہیں۔ اس طر ح انسانی اسمگلنگ کا کاروبار بھی شروع ہو گیا۔ صدیوں پرانی غلامی کے آثار دوبارہ نمایاں ہو گئے۔ انسان انسان کا مالک اور آدمی آدمی کا غلام ہونے لگا۔ مزدوری کے نام پر بیگار کیمپ کھل گئے ہیں۔ انسانیت کا کاروبار زوروں پر شروع ہو گیا ...

کس کی رضا سے اگتے ہیں لیل و نہار دیکھ - حمدِ باری تعالیٰ

Image
کس کی رضا سے اگتے ہیں لیل و نہار دیکھ ہیں دسترس میں کس کی خزاں و بہار دیکھ کر حمد اس کی ، چہرے پہ آتا نکھار دیکھ ”صورت میں اپنی قدرتِ پروردِگار دیکھ” جس نے کیا دکھوں سے تجھے آشکار دیکھ آ رحمتوں کا اس کی ذرا کر ، شمار دیکھ ظلمت کدوں میں بخش کے نورِ ھدیٰ تجھے دیتا ہے تجھ کو کس طرح عز و وقار دیکھ سب سلسلے اسی کے ، وہ ہر مسلے کا حل ناداں تو اس پہ کرکے کبھی اعتبار دیکھ عدس و بصل ، ثمور و عسل جس کی ہیں عطا روزی کشا ہے سب کا وہی کِردگار دیکھ دنیا کے بھید بھاؤ پسِ پشت ڈال کر اس کے لئے بھی ہوکے کبھی دِلفگار دیکھ اک بار دل سے کرلے اسے یاد بے وفا پھر اس کی چاہتوں کا تو چڑھتا خمار دیکھ گلہائے رنگارنگ میں قدرت اسی کی ہے ہیں ترجماں اسی کے سبھی ، خس و خار دیکھ جس نے کیا ہے ناز تجھے آج سرفراز رکھے گا وہ ہمیشہ تجھے ذی وقار دیکھ شوکت علی ناز

جب فرعون نے تخت پر بیٹھتے ہی سجدہ کا حکم دیا تو.......

Image
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی متوفی 1391 ھ لکتے ہیں:اس نے تخت پر بیٹھتے ہی اعلان عام کیا کہ لوگ مجھے سجدہ کیا کریں۔ سب سے پہلے وزیر ہامان کا فرعون کو سجدہ کرنا پھر امیروں اور سرداروں کے ذریعے لوگوں سے سجدہ کروانا: جب فرعون نے تخت پر بیٹھتے ہی سجدہ کا حکم دیا تو سب سے پہلے اس کے وزیر ہامان نے اس کو سجدہ کیا۔حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی متوفی 1391 ھ لکتے ہیں:سب سے پہلے اس کے وزیر ہامان نے اس کو سجدہ کیا اور پھر دوسرے امیروں اور سرداروں کے ذریعے مصر کے لوگوں سے خود کو اپنے سجدہ کراتا تھا۔ :فرعون کا دور والوں کے لئے اپنے نام کے بت بنوا کر سجدہ کروانا   جو فرعون کے قرب وجوار میں رہتے تھے وہ فرعون کو سجدہ کرتے تھے مگر جو دور رہتے تھے ان کے لئے اس لعین نے اپنے نام کے بت بنوائے جن کے آگے لوگ سجدہ کرتے تھے۔ حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی متوفی 1391 ھ لکتے ہیں: اور دور والوں کے لئے اس نے اپنے نام کے بت بناکر بھیج دئیے تھے کہ وہ ان بتوں کو سجدہ کیا کریں۔ تمام اہل مصر کو فرعون کی پرستش میں گرفتار ہونا مگر بنی اسرائیل کا انکار کردینا: تمام اہل مصر فرعون کی پرستش میں گرفتار ...